3G & 4G Technology Coming in Pakistan
اسلام آباد: وفاقی حكومت نے تھری اور فور جی اسپیكٹرم لائسنس كی نیلامی 23 اپریل كو كرنے كا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار كی زیر صدارت اسپیكٹرم آكشن
ایڈوائزری كمیٹی كا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیكنالوجی زاہد
حامد، وزیر مملكت برائے انفارمیشن ٹیكنالوجی انوشہ رحمان، وفاقی سیكریٹری
خزانہ ڈاكٹر وقار مسعود اور سیكریٹری انفارمیشن ٹیكنالوجی اخلاق تارڑ سمیت
دیگر متعلقہ حكام نے شركت كی۔ اجلاس میں تھری اور فور جی اسپیكٹرم كی
نیلامی كے حوالے سے انتظامات كا تفصیلی جائزہ لیا گیا، حکام نے وزیر خزانہ
کو بتایا كہ تھری جی اور فور جی اسپیكٹرم كی نیلامی 23 اپریل كو ہوگی جبكہ
تھری جی اور فور جی اسپیكٹرم كی خریداری كے لئے خواہشمند کمپنیاں سیل شُدہ
بڈز 14 اپریل 2014 تک پی ٹی اے كو جمع كرواسكیں گی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کو یہ بات یقینی بنانا
ہوگی كہ صارفین كو بین الاقوامی معیار كی سروسز فراہم كی جائیں، انہوں نے
چیرمین پی ٹی اے كو ہدایت كی كہ تھری اور فور جی ٹیكنالوجی اور اس كے
فوائد كے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم شروع كی جائے اور اسپیكٹرم كی نیلامی
كے تمام مراحل مكمل طور پر صاف وشفاف طریقے سے مكمل كئے جائیں۔ انہوں نے
امید ظاہر كی كہ اگلی نسل کے لئے موبائل نیٹ ورک ترقی(نیكسٹ جنریشن موبائل
نیٹ ورک ڈویلپمنٹ) كے لئے پی ٹی اے تھری جی اور فور جی اسپیكٹرم كی
مسابقتی نیلامی كو یقینی بنائے گا۔
اجلاس میں چئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ نے تھری جی اور فور جی كے
لائنسنسز كی نیلامی كے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا كہ تھری جی
اور فور جی كے آنے كے بعد ڈیٹا ڈاؤن لوڈنگ كی اسپیڈ میں اضافہ ہوگا اور
صارفین كے لئے مختلف قسم كی نئی ایپلیكیشنز دستیاب ہوں گی، اس ٹیكنالوجی كے
آنے كے بعد ملک میں روزگار كے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
0 comments :
Add you Comment